
گمشدہ چیزیں ڈھونڈنے میں عورتیں زیادہ بہتر ہیں: تحقیق موجودہ مطالعے میں سائنسدانوں نے نظریے کی حقیقت کو نا صرف تجربہ گاہ میں بلکہ حقیقی زندگی دونوں جگہوں پر ٹیسٹ کیا ہے۔ لندن : برطانوی محققین نے رائے پیش کی ہے کہ اگر مرد چابی کھو دے تو اسے تلاش کرنے سے پہلے ایک بار ضرورمدد کے لیے گھر کی عورت کو آواز دینی چاہیے کیونکہ ، نئی تحقیق کا نتیجہ ثابت کرتا ہے کہ ، خواتین دباو ¿ کی حالت میں کسی چیز کو کھوج نکالنے میں مردوں سے زیادہ بہتر ہوتی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ،عام طور پر لوگوں میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ عورتیں بیک وقت کئی کاموں کو نمٹانے میں مردوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہیں تاہم اس نظریہ کو بہت کم سائنسی تحقیقی مطالعوں میں پیش کیا گیا ہے لیکن موجودہ مطالعے میں سائنسدانوں نے نظریہ کی حقیقت کو نا صرف تجربہ گاہ میں بلکہ حقیقی زندگی دونوں جگہوں پر ٹیسٹ کیا ہے۔ یونیورسٹی آف گلاسگو، ہارٹفورڈ شائر یونیورسٹی اور لیڈز یونیورسٹی کے مشترکہ تحقیقی مطالعے میں ماہر نفسیات کی ٹیم نے یہ انکشاف کیا ہے کہ عورتیں ایک ہی وقت میں مختلف کاموں کو تیزی سےسرانجام دینے اور خاص طور پر ا...